vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ایوان نمائندگان کی  قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں غیر ضروری مداخلت قرار

0

پاکستان کے دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کو پاک امریکا تعلقات میں مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان  ممتاز بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم امریکی کانگریس کی جانب سے قرارداد نمبر 901 پر اظہار افسوس کرتے ہیں ممتاز بلوچ کا کہنا تھا امریکی کانگرس کو پاک امریکا تعلقات میں مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ حکومت نے رضوان سعید کو واشنگٹن میں نیا سفیر اور عاصم افتخار کو نیویارک اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈشنل مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عاصم افتخار مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں عوام کے جمہوری حقوق کی عدم فراہمی پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند ہونا چاہیے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گا ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان یقینی بنائے کہ وہ اپنی سرزمین کسی قسم کی دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان اٹھارہویں سٹریٹیجک مذاکرات 26 جون کو ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.