vosa.tv
Voice of South Asia!

 تیز رفتار گاڑیوں کی نیویارک کی سڑکوں پر کوئی گنجائش نہیں

0

اہم مقامات کی سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار 10۔ 20 میل فی گھنٹہ تک کرنے کا امکان

نیویارک سٹی(ویب ڈیسک) نیو یارک سٹی کی کچھ سڑکوں پر جلد ہی رفتار کی حد 20 یا 10 میل فی گھنٹہ تک ہو گی۔سیمی کا قانون شہر کو منتخب علاقوں میں رفتار کی حد کو ایڈجسٹ کرنے کا اختیار دیتا ہے۔حکام نے اس قانون کو رواں سال کے اختتام یا 2025کی ابتداء سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان علاقوں میں ہر ایک بورو میں منتخب اسکول، اوپن اسٹریٹ، مشترکہ سڑکیں اور دوسرے علاقے شامل ہیں جنہیں "علاقائی سلو زونز” کہا جاتا ہے۔پہلاعلاقائی سلو زون جس پر غور کیا جارہا ہے ۔وہ کینال سٹریٹ کے جنوب میں مین ہٹن کا نچلا حصہ ہوگا اور اس سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع تک نافذ کیا جائے گا۔انفرادی گلیوں  میں 20 میل فی گھنٹہ  کی رفتار  سے کم گاڑی چلانے کی اجازت ہو گی جبکہ حفاظت سے متعلق نئے ڈیزائن سے گزرنے والی منتخب گلیوں کو 10 میل فی گھنٹہ تک رکھا جائے گا ۔ نیویارک  سٹی کا ڈیپارٹمنٹ آف  ٹرانسپورٹیشن موسم گرما میں اپنی تجاویز پر کمیونٹی بورڈز کو عوامی طور پر مطلع کرنا شروع کر دے گا، جس پر عمل درآمد سے پہلے 60 دن کے اعتراضات داخل ہوں گے ۔اس حوالے سے ڈپٹی میئر برائے آپریشنز میرا جوشی نے کہا کہ نیویارک والے محفوظ سڑکوں کے مستحق ہیں، چاہے وہ کیسے بھی سفر کریں۔ چاہے وہ کار، بس، بائیک یا پیدل سفر  ہو، سیمی کے قانون نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹول فراہم کیا کہ ہر کوئی محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ جائے۔محکمہ  ٹرانسپورٹ  کے کمشنرروڈ ریگز نے کہا کہ ہم محفوظ سڑکوں کے لیے فیملیز اور ایمی کوہن کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے انتھک کوشش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.