vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر بائیڈن کا آئندہ ہفتے نیویارک سٹی کا دورہ متوقع

0

نیویارک سٹی(ویب ڈیسک)صدر جو بائیڈن آئندہ  ہفتے نیویارک سٹی کا دورہ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔صدر بائیڈن 55 ویں برسی کے موقع پر اسٹون وال کا دورہ کریں گے۔ان کا دورہ جمعہ کو متوقع ہے اسی دن اسٹون وال نیشنل مونومنٹ وزیٹر سینٹر کا افتتاحی دن بھی ہے۔ ہم جنس پرستوں کے حقوق کی تحریک کے سرکردہ رہنما خاتون اول کے ساتھ صدر بائیڈن کا استقبال کریں گے ۔اورگرین وچ ولیج کے تاریخی پس منظر کو دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ 28 جون1969 کواسٹون وال میں بغاوت ہوئی اور فسادات پھوٹ پڑے تھے۔توقع ہے کہ صدر کے ساتھ نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوکل اور دیگر رہنما نئے وزیٹر سینٹر میں شامل ہوں گے جو LGBTQIA+ اور آزادی کی جاری جدوجہد کے  حوالے سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کرٹ کیلی نے کہا کہ صدر کے دورے کے  ساتھ  کرسٹوفرا سٹریٹ سب وے سٹیشن کا نام سٹون وال نیشنل مونومنٹ تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ریاستی مقننہ نے اپنے آخری اجلاس کے دوران سٹیشن کا نام تبدیل کرنے کا ایک بل پاس کیا اور توقع ہے کہ گورنر کیتھی ہوکل پرائیڈ ویک اینڈ کے ساتھ اس پر دستخط کر دیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.