vosa.tv
Voice of South Asia!

جرمن اور کراچی پریس کلب کے ممبران کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

0

جرمن پاکستان پریس کلب برلن اور کراچی پریس کلب کے ممبران نےسفیر پاکستان سے سفارت خانے میں ملاقات کی۔اس موقع پر جرمن پاکستان پریس کلب برلن کے جنرل سیکرٹری مطیع اللہ نےدیگر مہمان صحافی کے ساتھ ملکر سنئیر صحافی خالد حمید فاروقی مرحوم کے خدمات پر تمغہ امتیاز دلوانے کے لیے سفیر پاکستان کو یاداشت وقرارداد پیش کی سفیر پاکستان نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان وانسانیت کے خدمات سرانجام دینے شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔ملاقات میں دوران گفتگوسفیر پاکستان  کاکہنا تھا کہ چانس کارڈ میں پاکستان کا نام نہیں اس لیے پاکستانی لوگ اس کی بنیاد پر جرمنی آنے کی کوشش نہ کریں، بھارتی وی لاگرز کی بیشتر ویڈیوز حقائق  کے برخلاف یا بھارتی حالات کے مطابق ہوتی ہیں جب کہ پاکستانیوں کے لیے معاملات اس سے الگ ہیں،انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل ہم ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیاہے کہ کونسے اسائلم سیکرکو پاسپورٹ کا اجراء نہیں کیا جائے ہم کوشش کررہے ہیں کہ واضح ہوجائے۔پی او سی کارڈ سمیت دیگر نادرا کے ایشو پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے جرمن حکومت کے ساتھ انویسٹمنٹ کی کئی یاداشتیں سائن کر چکے ہیں لیکن اس حوالے سے جرمن حکومت بھی نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہے اور آئندہ چند ماہ میں اس حوالے سے پیشرفت ہوگی۔ ملاقات میں اسائلم سیکر کےلیے پاکستان پاسپورٹ کی بندش،  پی آئی اے کی بحالی. پاکستان میں اسٹوڈنٹس و فیملی ویزہ میں تاخیر اور اپائنٹمنٹ نہ ملنے جیسے اور دیگرامورپر  تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.