vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں 12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

0

کالج پوائنٹ، کوئنز(ویب ڈیسک)کوئنز میں12سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور ملزم فرار ہوگیا۔نیویارک پولیس کے مطابق کالج پوائنٹ میں 23 ویں ایونیو اور 130 ویں اسٹریٹ کے قریب ایک شخص لڑکی کا پیچھا کررہا تھا اور موقع ملتے ہی لڑکی کے پاس گیا  اور اسے پکڑ کر ویران جگہ پر لے گیا جہاں پر اس کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے معلومات فراہم کی ہیں اور جلد ہی ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔پولیس نے واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.