vosa.tv
Voice of South Asia!

سوہومیں31سالہ شخص کو قتل کردیا گیا

0

سوہو، مین ہٹن(ویب ڈیسک)سوہو میں حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے31سالہ شخص کو گولی مار کرقتل کردیا گیا ۔واقعہ گرین اور گرینڈ اسٹریٹ کے قریب سٹون آئی لینڈ کے سامنے پیش آیا۔حملہ آوروں نےبیون کے رہائشی 31 سالہ جیویر اوسوریو میجیا  کو پہلے دائیں ران میں گولی ماری اس کے بعد چھرا گھونپ دیا  اور ملزمان کالے رنگ کی ایس یو وی میں فرار ہوگئے ۔متاثرہ شخص کو اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج دم توڑ گیا ۔پولیس کا ابتدائی خیال ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔پولیس مشتبہ افراد کی نگرانی کی ویڈیو کے لیے محلے کے کاروبار اور عمارتوں کی چھان بین کر رہی ہے۔ NYPD کا کہنا ہے کہ SoHo میں اس سال اب تک 12 ڈکیتیاں ہو چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.