vosa.tv
Voice of South Asia!

فوجی آپریشن عزم استحکام کی منظوری مل گئی

0

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن عزم استحکام پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لے لیا وزیراعظم کا کہنا ہے آپریشن عزم استحکام کثیر جہتی، سیکیورٹی اداروں کے تعاون اور پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی وژن ہے، وزیر اعظم نے کابینہ کو بتایا کہ آپریشن عزم استحکام  میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کی جائیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا کہ عزم استحکام کثیر جہتی، سیکیورٹی اداروں کے تعاون اور پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی وژن ہے آپریشن میں کسی نئے مسلح آپریشن کے بجائے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیادوں پر کارروائیاں  کی جائیں گی۔ اس حوالے سے کسی علاقے میں نقل مکانی کا کہنا غلط فہمی ہے، عزم استحکام کا مقصد دہشتگردوں کی باقیات اور جرائم و دہشتگرد گٹھ جوڑ کا خاتمہ اور پُرتشدد انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی معیشت کو مثبت سمت پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اشرافیہ اور ملکی وسائل کا استحصال کرنے والوں کی مراعات کو ختم کیا جائے گا ۔ وفاقی کابینہ کے جاری اعلامیے کے مطابق شرکاء کو ریاستی اداروں کی نجکاری بالخصوص پی آئی اے کی نجکاری پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، پری بڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیاں پی آئی اے کی مختلف سائٹس کا دورہ کررہی ہیں، پی آئی اے کی بڈنگ اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ہدایت کی جبکہ یو این غذائی پروگرام افغانستان کی استدعا پر ایک کنٹینر کی کراچی سے کابل ٹرانزٹ کی اجازت بھی دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق کنٹینر ٹرکوں کے پرزوں پر مشتمل ہوگا، خصوصی اجازت صرف ایک مرتبہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.