vosa.tv
Voice of South Asia!

قانونی اسقاط حمل کی سہولت نیویارک شہر میں ہمیشہ دستیاب رہے گی،مئیر ایڈمز

0

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمزنے ، ڈپٹی میئر برائے صحت اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائیجین کے کمشنر ڈاکٹر اشون وسان، کے ہمراہ  امریکی سپریم کورٹ کے ڈوبس بمقابلہ جیکسن ویمنز ہیلتھ آرگنائزیشن کے فیصلے کے دو سال مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دو سال ہو گئے جب سپریم کورٹ نے کئی دہائیوں کی نظیر اور امریکیوں کی اکثریت کو مسترد کر دیا جبکہ ہماری انتظامیہ نے ہمارے شہر میں تولیدی حقوق کے تحفظ کے لیے قانون میں چھ بلوں پر دستخط کیے ۔دو سال قبل کئے گئےعدالتی فیصلے نے Roe v. Wade کو مؤثر طریقے سے ختم کر دیا تھا ، جس سے تقریباً 50 سال کی عدالتی نظیر کے بعد امریکیوں کی محفوظ اور قانونی اسقاط حمل تک رسائی کے حق کو چھین لیا گیا۔مئیر ایڈمز نے بتایا کہ نیو یارک سٹی نے شہر بھر میں تولیدی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھایا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جن لوگوں کو تولیدی نگہداشت کی ضرورت ہے، وہ اسے حاصل کر سکیں۔ اس میں شہر کی تمام طبی سہولیات میں تولیدی صحت کی خدمات کی فراہمی میں اضافہ شامل ہے۔اس فیصلے کے بعد، نیو یارک سٹی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں کہ اسقاط حمل کی خدمات محفوظ، قانونی، اور آسانی سے دستیاب ہوں۔ اس سے ان افراد کی مدد ہو گی جو دیگر ریاستوں میں اپنی تولیدی صحت کے حقوق سے محروم ہو گئے ہیں۔سٹی نے مختلف اقدامات اور پروگرام متعارف کرائے ہیں جو تولیدی صحت کی خدمات کی فراہمی اور ان تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس میں تعلیمی مہمات، صحت کی خدمات کی مالی معاونت، اور مفت یا کم لاگت خدمات فراہم کرنے والے پروگرام شامل ہیں۔نیو یارک سٹی کی قیادت کا یہ اقدام ان افراد کے لیے بہت اہم ہے جن کی تولیدی صحت کے حقوق ڈوبس بمقابلہ جیکسن ویمنز ہیلتھ آرگنائزیشن کے فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ اقدامات اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ نیو یارک سٹی میں ہر شخص کو اپنی تولیدی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ضروری خدمات اور تعاون مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.