vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا اسکولوں کا معیار بہتر بنانے کے  نئے منصوبے کا اعلان

0

نیو یارک سٹی کے میئرایرک  ایڈمزنے پبلک اسکولوں کے مستقبل کے لیے ایک مساوی وژن کی نقاب کشائی کی ہے، جس میں دو اہم اقدامات شامل ہیں، یہ اقدامات نیویارک سٹی کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور اس میں مساوات اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ہیں جن سے  ہر طالب علم کو ان کے تعلیمی سفر میں بہتر مواقع مل سکیں گے۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیو یارک سٹی پبلک اسکولز کے چانسلر ڈیوڈ سی بینکس نے  این وائے سی سولو (solve کے آغاز کا اعلان کیا، جو شہر بھر میں ریاضی کی کامیابیوں کو بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ اس اقدام کا مقصد تمام طلباء کو مضبوط ریاضی کی مہارتوں کے ساتھ فارغ التحصیل کرنا ہے۔ یہ اقدام "NYC Reads” کی ابتدائی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، ایک بصیرت انگیز تبدیلی لاتا ہے اور معیاری بناتا ہے کہ اسکولوں میں اعلیٰ معیار کے، تحقیق پر مبنی نصاب کے ذریعے ریاضی کیسے پڑھائی جاتی ہے۔ NYC Solves کے تحت اسکول اعلیٰ معیار کے، تحقیق پر مبنی ریاضی کے نصاب کا استعمال کریں گے، جو طلباء کو مسائل حل کرنے کی متعدد حکمت عملیوں کو دریافت کرنے اور موجودہ اور ماضی کے حلوں کے درمیان روابط بنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ طریقہ طلباء میں گہری سمجھ اور ریاضی کا خوف دور کرنے کی آزادی کو فروغ دیتا ہے۔aس اقدام کے تحت اضلاع میں معلم کی تربیت اور کوچنگ شامل ہوگی، تاکہ اساتذہ کو بہترین تدریسی طریقے سکھائے جا سکیں۔ اس سے اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور طلباء کو بہتر تعلیمی تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔ اس موسم خزاں میں، NYC Solves کے تحت آٹھ اضلاع کے 93 مڈل اسکول اور شہر بھر کے 420 ہائی اسکول مثالی ریاضی کے نصاب کا استعمال کریں گے۔ اساتذہ کو اس نصاب کو کامیابی سے نافذ کرنے کے لیے سخت تربیت فراہم کی جائے گی۔یہ اقدام نیویارک سٹی کے تعلیمی نظام میں ایک انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے طلباء کو ریاضی میں بہتر مہارتیں حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور ان کی تعلیمی کامیابیوں میں اضافہ ہوگا۔ NYC Solves کا مقصد ریاضی کی تعلیم میں معیار اور برابری کو یقینی بنانا ہے، تاکہ ہر طالب علم اپنی پوری صلاحیتوں کو حاصل کر سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.