vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں سرکس سج گئی

0

سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں سرکس سج گئی جس میں غیر ملکی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ملکی اور غیر ملکیوں سے خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔طائف میں لوگوں کو تفریح سے بھرپور ماحول فراہم کرنے کے لیے غیر ملکی فنکاروں نے سرکس سجائی ہے جس کو دیکھنے کے لیے سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی بھی شرکت کر رہے ہیں سرکس میں ریشین فنکار مختلف کرتب کرکے لوگوں کو لطف اندوز ہونے کا موقعہ فراہم کر رہے ہیں وہیں فنکار لیزر تھری ڈی لائٹس کے ساتھ کرتب کرکے شائقین کے لطف کو دوبالا کر رہے ہیں سرکس دیکھنے آنے والوں کا کہنا ہے کہ طائف کے شہریوں کے لیے یہ منفرد تفریحی موقعہ ہے جس سے سبھی لطف اندوز ہو رہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.