vosa.tv
Voice of South Asia!

ریکرز جزیرے میں قیدی کی خواجہ سرا قیدی کے ساتھ جنسی زیادتی

0

برونکس، نیویارک(ویب ڈیسک)رائکرز جزیرے میں ایک قیدی پر اس کے جیل سیل کے اندر ایک ٹرانس جینڈر قیدی پر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد ہوا ہے ۔ برونکس ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈارسل کلارک نے  واقعہ کی تصدیق کی ۔قیدی نے مبینہ طور پر خواجہ سرا قیدی کو عارضی آئس پک کے ساتھ دھمکی دی اور انہیں جنسی حرکات میں ملوث ہونے پر مجبور کیا۔کلارک نے ایک بیان میں کہا کہ جیل میں کسی بھی شخص کے خلاف جنسی تشدد کے خلاف پوری حد تک مقدمہ چلایا جائے گا۔قیدی کی شناخت ولیمز کے نام سے ہوئی ہے جو زیادتی کا ملزم ٹہرایا گیا ہے۔اس پر جنسی حملہ،فرسٹ ڈگری کا مجرمانہ جنسی فعل،فرسٹ ڈگری کا جنسی استحصال،تیسرے درجے کا مجرمانہ جنسی فعل،جنسی بدتمیزی۔زبردستی چھونا۔چوتھے درجے کا ایک ہتھیار کا مجرمانہ قبضہ۔تھرڈ ڈگری حملہ۔تیسرے درجے کا جنسی استحصال چارجز عائد کیے گئے ہیں۔قیدی کو ستمبر میں دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.