vosa.tv
Voice of South Asia!

میرپور آزاد کشمیر میں تجہیز و تکفین کا ادارہ قائم کرنے کی تیاری

0

فیونرل سروسز اور این جی او کے قیام سے لاورث میتوں کی تدفین کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے

میرپور: نیویارک سے آئے ہوئے کاروباری و سماجی شخصیت امتیاز احمد اور میرپور کی جانی پہچانی سیاسی اور کاروباری شخصیت راجہ اشتیاق شوکت نے کمشنر میرپور آزاد کشمیر چوہدری شوکت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر میرپور آزادکشمیر کے درپیش مسائل اور ان کو حل کرنے پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں میرپور میں ترجیحاتی بنیاد پر جلد از جلد فیونرل سروسز شروع کرنے اور این جی او کے قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کمشنر میرپور خوہدری شوکت نے فیونرل سروسز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار مُثبت انداز میں کیا اور اس کام کو جلد ازجلد شروع کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروکار لانے کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کے اس نیک کام کے لیےکمشنر ہاؤس اور کمشنر آفس کے دروازے ساتھوں دن چوبیس گھنٹے کُھلے ہیں۔ علاوہ ازیں کمشنر میرپور نے امتیاز احمد کو کشمیری امریکن کمیونیٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے ویب پیج سے بھی متعارف کروایا تاکہ اورسیز کشمیری اپنی شکایات آئن لائن رجسٹرڈ کرواسکیں۔۔ امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ میر پور میں فیونرل سروسز اور این جی اوز کے قیام کے بعد لاوارث میتیوں کی تدفین کے لیے بھی موثر اقدامات کیے جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.