vosa.tv
Voice of South Asia!

گرم موسم میں 2بچوں کو کار میں چھوڑنے والی خاتون گرفتار

0

مین ہٹن پولیس کو16سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کی تلاش، ہارلیم میں NYPD اسکواڈ کی کار حادثے میں بچہ اور افسر زخمی، آف ڈیوٹی NYC ملازم کوئنز میں گرفتار، نیویارک میں شخص ٹرین سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا

برونکس، نیو یارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے خاتون کو گرفتار کیا ہے ۔خاتون نے گرم موسم میں2بچوں کو کار میں اکیلے چھوڑ دیا تھا جبکہ کار کا اے سی بھی بند تھا۔پولیس نے پہلے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو کار سے باہر نکالا اور پھر خاتون کو گرفتار کیا۔نیویارک پولیس کے مطابق واقعہ برونکس کی 183 ویں اسٹریٹ پر پیش آیا۔دونوں بچے نابالغ تھے  جبکہ باہر کا درجہ حرارت 80  فارن ہائیٹ تھا ۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق 95 ڈگری کے موسم میں گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت 30 منٹ کے اندر اندر 130 ڈگری تک جا سکتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ 34 سالہ حیا اگورو پر 17 سال سے کم عمر کے بچے کو نقصان پہنچانے والے انداز میں کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور فرد جرم عائد کردی گئی ہے ،پولیس نے ابھی  یہ واضح نہیں  کیا کہ اگورو کا بچوں سے تعلق کیا ہے۔ اپر ویسٹ سائڈ، مین ہٹن میں ایک سب وے اسٹیشن پر ایک شخص نے 16سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا ۔واقعہ سے قبل  16 سالہ لڑکی رات 8 بجے کے قریب اپ ٹاؤن نمبر 1 ٹرین پلیٹ فارم پر 96 ویں اسٹریٹ سب وے اسٹیشن پر کھڑی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص اس کے پاس آیا اور اسٹیشن سے نکلنے سے پہلے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تصویر جاری کردی ہے اور جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ نیو یارک میں  ہارلیم میں NYPD سکواڈ کی ایک کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور افسر زخمی ہو گئے۔کار کو حادثہ ڈبلیو 146 اسٹریٹ اور فریڈرک ڈگلس بلیوارڈ کے قریب پیش آیا ۔ حکام نے بتایا کہ NYPD نے ایک اور گاڑی کو بھی ٹکر ماری۔ ایک بچہ دوسری کار میں تھا جسے اسکواڈ کی گاڑی نے ٹکر ماری۔پولیس نے بتایا کہ افسر اور بچے دونوں کو ہسپتال  میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔کار حادثہ کیسے ہوا اس کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں کی گئیں۔ نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن کے ایک آف ڈیوٹی کارکن کو کوئنز میں گرفتار کیا گیا۔نیویارک پولیس کے مطابق 41 سالہ روڈلفو جمنیز کو رات 10:20 بجے کے قریب حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے  جمنیز نے مبینہ طور پر پبلک فائر ہائیڈرنٹ کا استعمال کرتے ہوئے گھر کے عقب میں پول  کوبھرا تھا۔ اسے خدمات کی چوری اور ٹیلی کمیونیکیشن کے غیر قانونی استعمال کے الزامات کا سامنا ہے۔ بروکلین میں سب وے کی پٹریوں سے جان بوجھ کر ٹکرانے کے بعد ایک شخص ٹرین سے ٹکرا گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعہ صبح 11:04 بجے جے اسٹریٹ میٹرو ٹیک سب وے اسٹیشن پر پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ جنوب کی طرف  سےآر ٹرین اسٹیشن میں داخل ہو رہی تھی جب یہ شخص پٹریوں سے ٹکرا گیا۔اس دوران ٹرین نے  ایمرجنسی بریک لگائی گئی لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے سیڑھیوں کی ریلنگ سے چھلانگ لگا ئی تھی ۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو چوٹیں لگیں اور اس کا جسم جل گیا تھا۔ اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے ۔زخمی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.