vosa.tv
Voice of South Asia!

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین کے لیئے عشائیہ کا اہتمام کیا

0

ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے سعودی وزارت اطلاعات کی دعوت پر حج کی سعادت کے لیے آئے ہوئے ھزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین و سئنیر صحافی تیمور اقبال جدون  اور نامور سوشل میڈیا انفلونسر یاسر شامی کے اعزاز میں میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیہ میں بڑی تعداد میں ہزارہ وال اوورسیز فورم کے زمہ دران کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور پاک میڈیا عہدیداران نے شرکت کی  جبکہ پاکستان قونصلیٹ جدہ سے پریس قونصلر عرفان چوہدری بطور اعزازی مہمان تھے عشائیہ سے شرکاء ،چوہدری نورالحسن گجر،بشیر خان سواتی،چوہدری اکرم گجر ،علی ملک ،شریف زمان ،راجہ ریاض ،حسن بٹ ،سردار وقاص عنایت،علی وارث خان تنولی،امتیاز قریشی،اعظم اعوان،عاطف خان تنولی نے خطاب کرتے ہوئے تیمور اقبال جدون اور یاسر شامی کی صحافتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین کیا اور سعودی عرب میں کیمونٹی کے اتحاد و اتفاق پر روشنی ڈالی جس پر تیمور خان جدون اور یاسر شامی نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے دیار غیر میں کیمونٹی سے ملنا اور پھر اسطرح اوورسیز کا آپس میں اتحاد و اتفاق دیکھنا اوورسیز پاکستانیز پاکستان کا سرمایہ ہیں اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں ہم اوورسیز کے ہر وقت حاضر ہیں اگر کوئی بھی مسائل ہوئے تو ہم آواز بنیں گئے اللہ کرے پاکستان میں بھی اسی طرح ہماری سیاسی قیادت میں یکجہتی آ جائے تا کہ ہمارا ملک ترقی کر سکے تقریب کے اختتام پر تیمور خان کی صحافتی خدمات پر ہزارے وال اووسیز پاکستانیز فورم کی جانب سے خصوصی شیلڈ بھی دی گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.