vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں سجا عید بازار میلہ

0

خواتین اور بچوں کی مہندی اور شاپنگ نے عید کے رنگوں کو دوبالا کردیا

سعودی عرب میں بڑی عید کے موقعہ پر سجا عید بازار جس میں عید کے رنگوں کو دوبالا کرنے کے لیے مختلف سٹالز لگائے گئے جن پر خواتین اور بچوں نے خوب شاپنگ کی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں سیدات الریاض کی جانب سے سجائے گئے عید بازار میں ایک چھت تلے عید کی شاپنگ کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں نت نئے اور خوبصورت ڈیزائنر کے پاکستانی ملبوسات رکھے گئے تھے جبکہ جیولری، چوڑیوں اور کاسمیٹکس کے سامان کے سٹالز بھی سجائے گئے اسکے علاوہ مہندی لگانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا دو روزہ عید بازار میں فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عید کی شاپنگ کرکے عید کے رنگوں کو دوبالا کیا۔سیدات الریاض کی صدر ام ابراہیم قریشی کا کہنا تھا کہ ہر سال عید کے تہواروں کے موقعہ پر اہسے عید بازار کا انعقاد کرکے پاکستانی فیملیز کو ایک چھت تلے عید کی شاپنگ کرنے کا موقعہ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ پردیسی آسانی کے ساتھ عید منا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.