vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس ہیڈکوارٹرز میں بین الثقافتی ورثے کی تقریب

0

نیویارک پولیس کے کمشنر ایڈورڈ کبان نے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے کئی بار اپنی جان خطرے میں ڈال کر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔وہ پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایشئن امریکن پیسیفک آئی لینڈر ہیریٹج منتھ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔این وائے پی ڈی میں شامل پاکستانی، بنگلہ دیشی،انڈین،کورین اور دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے پولیس  افسران کی نمائندہ تنظیموں  نے ملکر ایشئن امریکن  پیسیفک آئی لینڈر ہیریٹج منتھ منایا۔نیویارک پولیس کے ہیڈ کوارٹرز ون پولیس پلازہ میں منعقدہ شاندار تقریب میں پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان،پولیس چیف جیف میڈری اور  اعلیٰ حکام سمیت پولیس افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔این وائے پی ڈی میں مسلم چیپلن امام طاہر نے دعا کروائی ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پولیس چیف ایڈورڈ کبان نے مختلف قومیتوں کے افسران کو ان کے ثقافتی ورثہ منانے پر مبارکباد دی۔ان کا کہنا تھا کہ این وائے پی ڈی کے جوان اپنی زندگیاں داؤ پر لگاکر  شہریوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ہم سب مل کر اس شہر کو محفوظ بناسکتے ہیں۔تقریب میں دورانِ ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں خراجِ تحسین بھی کیا گیا۔ ایشئن امریکن کے بین الثقافتی ورثے کی تقریب میں ثقافتی رقص کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.