vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے لاکھوں ڈالرز مالیت کی قیمتی نوادرات پاکستان کے حوالے کردئیے

0

نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی  آفس نے133تاریخی نوادرات قونصل خانے کو  واپس کردی

امریکی حکومت نے پاکستان سے چوری کے بعد اسمگل کیے گئے  ہزاروں سال پرانے نوادرات پاکستان کے حوالے کردئیے۔ان  نوادرات کی قیمت  کئی  ملین ڈالر  ہے ۔پاکستان سے مختلف ادوار میں چرائی اور  اسمگل شدہ قیمتی  نوادارت اسمگلرز کے بین الاقوامی گروہ سے  بازیاب کروانے کے بعد پاکستان کو واپس لوٹانے  کے لیے نیویارک  کے ڈسڑکٹ اٹارنی آفس نے ایک خصوصی  تقریب کا اہتمام کیا جس  میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامراحمد اتوزئی سمیت دیگر سفارتی عملے  نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے نوادرات کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم کردہ ادارے کے سربراہ میتھیو بیگانیوں نے قدیم،تاریخی اور ثقافتی ورثے کے حامل قیمتی نوادرات قونصلیٹ کے حوالے کئے۔قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کا کہنا تھا کہ 133 قیمتی نوادرات ہمیں واپس دی گئی ہیں جو ہمارا اہم ثقافتی ورثہ ہے جو ایک بار پھر ہمارے عجائب گھروں کا حصہ بنے گا۔اس موقع پر متھیو بیگیانیوں کہنا تھا کہ پاکستانی کے تاریخی و ثقافتی ورثے اور  قیمتی نوادرات کی حوالگی پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں،یہ ہمارے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس سلسلے کی پانچویں کھیپ ہے اب تک ہم  لاکھوں ڈالرز مالیت  کے نوادرات اسمگلروں سے بازیاب کرواکے  پاکستان کے حوالے کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.