vosa.tv
Voice of South Asia!

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

0

تقریب کا انعقاد ذوالفقار علی بھٹو کیس میں تاریخی عدالتی فیصلے اور آصف زرداری کے صدر بننے کی خوشی میں ہوا

پاکستان  پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام  سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائد عوام شہید زوالفقار  علی بھٹو کیس میں تاریخ ساز فیصلے اور آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر پاکستان بننے کی خوشی میں تقریب  منعقد کی گئی۔پاکستان  پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام  نیو یارک کے علاقے بروکلین کے  مقامی ہوٹل میں منعقدہ  جشن فتح کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،بعد ازاں بارگاہ رسالت میں نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائد عوام شہید زوالفقار  علی بھٹو کیس میں تاریخ ساز فیصلے اور آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر پاکستان بننے کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی ن لیگ سمیت کمیونٹی کی معزز شخصیات  نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کا کہنا تھا  کہ آصف علی زرداری کا صدر منتخب ہونا حکومت پاکستان  کے استحکام کے لئے نہایت ضروری ہے۔تقریب  میں شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے ن لیگ امریکہ کے صدر روحیل ڈار کا کہنا تھا کہ  زوالفقار بھٹو کیس  کے  فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں  لیکن انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ ان کرداروں کا بھی تعین کیا جاتا جنہوں نے ناانصافی کی۔تقریب میں شریک مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر میاں فیاض کا کہنا تھا پاکستان کی کامیابی اسی میں ہے کہ سب مل کر اتفاق سے چلیں۔تقریب  میں آئے دیگر شرکاء کا کہنا تھا  کہ اوور سیز کمیونٹی کی دعائیں آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کی عدلیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے  جس نے اکتالیس سال بعد  بھٹو شہید کیس کو نل اینڈ وائڈ کیا۔تقریب کے آخر میں  شرکاء نے نعرے بازی بھی گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.