vosa.tv
Voice of South Asia!

یوکرائنی فوج کے خلاف لڑائی میں بھارتی اور نیپالی شہری ملوث نکلے

0

بھارتی اور نیپالی حکام نے فوج میں ملازمت کرنے والے شہریوں کی واپسی کے لیے روسی حکام سے رابط

بھارت نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ روسی فوج میں معاون ملازمتوں کے ایجنٹوں کی پیشکشوں سے دھوکہ نہ کھائیں "اس سے جان کو خطرہ ہے،” انہوں نے کہا۔ بھارت کے مرکزی تفتیشی بیورو نے کہا کہ کم از کم 35 بھارتی شہری ایجنٹوں کے ذریعے روس  منتقل ہوئے ،ان افراد کو سوشل میڈیا اور مقامی ایجنٹوں کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ پھر جنگی تربیت دی  گئی ۔انڈین حکام کا دعوی ہے کہ ان  افراد کی خواہشات کے خلاف روس-یوکرین جنگ میں فرنٹ لائن اڈوں پر تعینات کیا گیا تھا۔اس لڑائی میں کچھ افراد "شدید زخمی” ہیں۔ ماسکو میں بھارت کے سفارت خانے نے بھارتی شہری کی موت کی تصدیق کی، جس کے اہل خانہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسے روسی فوج نے بھرتی کیا تھا۔ سفارت خانے نے اس شخص کی موت کے پیچھے حالات کی وضاحت نہیں کی لیکن کہا کہ وہ اس کے خاندان اور روسی حکام سے رابطے میں ہے۔ جنوری میں نیپال نے روس سے کہا کہ وہ ان سینکڑوں نیپالی شہریوں کو واپس بھیجے جو یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے بھرتی کیے گئے تھے۔ نیپال کے وزیر خارجہ نارائن پرکاش سعود کے مطابق یوکرین میں کم از کم 14 نیپالی شہریوں کی موت ہو چکی ہے۔ بھارت روس کو سرد جنگ کے دور کا ایک تجربہ کار اتحادی سمجھتا ہے جس میں دفاع، تیل، جوہری توانائی اور خلائی تحقیق میں کلیدی تعاون ہے۔ فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ شروع ہونے کے بعد سے اقوام متحدہ میں روس کے خلاف ووٹ دینے یا روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر تنقید کرنے سے گریز کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.