vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے شہری اسٹریٹ کرمنلز کا آسان ہدف

0

نیویارک پولیس3گمشدہ لڑکیوں کا بھی سراغ نہ لگاسکی

نیو یارک پولیس نے شہری حکومت کے 20 سالہ ملازم کو غیر قانونی اسلحے کے استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیااورشہر بھر میں مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کرلی۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 72 کے عملے نے این وائے پی ڈی فنگر پرنٹ ٹیک کے 20 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو اسلحے کے غیر قانونی استعمال اور ممنوعہ جگہ پر سگریٹ نوشی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 42 کے عملے نے 13 سالہ گمشدہ بچی کو تلاش کر لیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کے عملے نے 5 مارچ کو 979 سمٹ ایوینیو پر 44 سالہ شخص کو قتل کرنے اور اسلحے کے غیر قانونی استعمال  کے الزام میں  48 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر44 کا عملہ  167 اسٹریٹ ٹرین اسٹیشن پر میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی آن ڈیوٹی 38 سالہ ملازمہ پر حملہ کرنے والے ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 6 مارچ کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 78کا  عملہ گرینڈ آرمی پلازہ سب وے اسٹیشن پر 20 سالہ خاتون سے ڈکیتی کے الزام میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 2 مارچ کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر88 کا عملہ لافیٹے ایوینیو سب وے اسٹیشن پر سی ٹرین میں 43 سالہ خاتون کا والٹ چوری کرنے اور کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ سے ٹرانزیکشن کرنے کے الزام میں ملوث ملزمہ کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 28 فروری کو پیش آیا۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر107 کا عملہ 67-20 پارسنز بلیوارڈمیں 19 سالہ شخص پر حملے کے الزام میں 3 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 5 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر49 کا عملہ 1238 ایسٹ گن ہل روڈ پر واقع ایک تجارتی ادارے میں ڈکیتی اور ملازم پر حملہ کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 23 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس کے مڈ ٹاؤن تھانے نے 6 مارچ کو 27 سالہ خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں 42 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 43 کا عملہ ورجینیا ایوینیو سے گمشدہ 13 سالہ لڑکی  کو تلاش کر رہا ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر123 کا عملہ 100 لوٹین ایوینیو سے گمشدہ 14 سالہ ہسپانوی  لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.