vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت:علیحدگی پسندوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ملوث جیلر گرفتار

0

بھارت: ڈبروگڑھ سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو گزشتہ ماہ جیل میں خلاف ورزی پر جمعرات کی رات گرفتار کیا گیا،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے علیحدگی پسند گروپ ‘وارس پنجاب دے’ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو کئی الیکٹرانک گیجٹس ودیگر اشیا فراہم کی۔علیحدگی پسند امرت پال سنگھ اور ان کے نو ساتھی گزشتہ سال سے اس جیل میں بند ہیں۔اس سیل سے ایک جاسوس کیمرہ، ایک اسمارٹ فون، ایک کی پیڈ فون، پین ڈرائیوز، بلوٹوتھ ہیڈ فون اور اسپیکر، ایک سمارٹ واچ اور کئی دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔جیل کے سپرنٹنڈنٹ نپین داس کو جیل مینول کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈبرو گڑھ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وی وی راکیش ریڈی نے کہا کہ اس پر دہشت گردی کے سخت قانون غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور آسام جیل خانہ جات کا الزام عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا، "ہمیں حال ہی میں امرت پال سنگھ اور اس کے نو ساتھیوں کے سیل میں الیکٹرانک آلات ملے ہیں۔ تحقیقات کے دوران، ہمیں ڈبرو گڑھ سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نپن داس کے خلاف کافی ثبوت ملے ہیں۔”23 اپریل 2023 کو امرت پال سنگھ کو کئی ہفتوں کی تلاش کے بعد پنجاب پولیس نے ریاست کے موگا ضلع سے گرفتار کرنے کے بعد  ڈبرو گڑھ سینٹرل جیل لایا گیا۔علیحدگی پسند پر سخت قومی سلامتی ایکٹ یا این ایس اے کے تحت الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس کے نو ساتھیوں پر بھی این ایس اے کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.