vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرانسجینڈرز کیلئے باقاعدہ اسکول کلاسز کا آغاز

0

راولپنڈی پولیس کا اہم اقدام سامنے آگیا۔ٹرانسجینڈرز کیلئے باقاعدہ اسکول کلاسز کا آغاز ہوگیا۔ٹرانسجینڈرزکیلئے اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول لیاقت باغ میں خصوصی کلاسز شروع کی گئی ہیں۔پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹرانسجینڈرز کی تعلیم کے لئے موثر اقدام اٹھایا گیا،تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر کی طرح پاکستان کا پہلا ٹرانسجینڈر اسکول بھی راولپنڈی پولیس نے قائم کیا ہے۔ٹرانسجینڈرز اسکول میں  ابتدائی طور پر 52 ٹرانسجینڈرز تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اسکول کا مقصد ٹرانسجینڈرز کو تعلیم کے بنیادی حق کی فراہمی ہے۔اسکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹرانسجینڈرز معاشرے کے زیادہ کارآمد شہری بن سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.