بنگلہ دیش کے موبائل صارفین کی تعداد19کروڑ سے تجاوز
بنگلہ دیش کے ٹیلی کام ریگولیٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس سال نومبر کے آخر میں موبائل فون صارفین کی کل تعداد 190 ملین سےتجاوز کر گئی۔بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن (BTRC) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش میں نومبر 2023 تک موبائل فون صارفین کی تعداد 190.36 ملین تک پہنچ گئی۔اس وقت بنگلہ دیش میں چار موبائل کمپنیاں ہیں جن میں سے تین غیر ملکی حمایت یافتہ سیل فون آپریٹرز ہیں۔بی ٹی آر سی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر کے آخر تک موبائل آپریٹرز، گرامین فون، روبی ایکسیاٹا، بنگلہ لنک ڈیجیٹل کمیونیکیشنز اور ٹیلی ٹاک بنگلہ دیش کے صارفین کی تعداد بالترتیب 82.14 ملین، 58.38 ملین، 43.38 ملین اور 6.46 ملین رہی۔دسمبر 2022 کے آخر تک بنگلہ دیش کے موبائل فون صارفین کی تعداد 180.20 ملین تھی۔