vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک میں  بوڑھی خاتون کی باکس میں سے لاش برآمد ، بیٹے پر الزام عائد

0

نیو یارک:نیویارک کے علاقے بروکلین کے ایک اپارٹمنٹ میں باکس میں بھری ہوئی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے قتل ہونیوالی خاتون کے بیٹے کو اعتراف جرم کے بعد حراست میں لے لیا۔نیو یارک پولیس کے مطابق 67 سالہ شرلی آور کی لاش ایک سماجی کارکن نے دریافت کی جس نے ایسٹ فلیٹ بش اپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے مطابق شرلی آور کے بیٹے، ڈیوڈ ڈرمنڈ کو مبینہ طور پر قتل کا اعتراف کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔30 سالہ ڈرمنڈ شیزوفرینیا کا شکار ہے۔ خاتون کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.