vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک، بروکلین میں 34 سالہ خاتون چاقو کے وار سے قتل

0

نیویارک کے بورو بروکلین میں واقع بروکلین اپارٹمنٹ میں ایک سگے بھائی نے چاقو کے وار کر کے بہن کوقتل کر دیا  اور پھر پولیس کو فون کرکے اعتراف ِ جرم بھی کرلیا۔ پولیس کے مطابق31 سالہ ملزم  ڈارنل فارمر نے مبینہ طور پر صبح سو چھ بجے کے قریب  اپنی بڑی بہن لٹویا فارمر کو  قتل کیا ۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔

نیو یارک پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے  اب تک قتل کی جو بات سامنے نہ آسکیں۔ بتایا جاریا ہے کہ  م  کا ذہنی توازن درست نہیں تھا لیکن رپورٹس کے آنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے  اور اس پر قتل اور مجرمانہ ہتھیار رکھنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.